حدیث مبارکہ میں عورت کے سجدہ کا کیا طریقہ بیان کیا ہے؟

سوال: حدیث مبارکہ میں عورت کے سجدہ کا کیا طریقہ بیان کیا ہے؟

جواب:عورتوں کا سجدہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ عورتیں سجدہ سمٹ کر کریں یعنی بازو کروٹوں سے پیٹ ران سے اور ران پنڈلیوں سے اور پنڈلیاں زمین سے ملا دیں جیساکہ مصنف ابن ابی شیبہ کی حدیث مبارک میں ہے :’’اذا سجدت المراة فلتلزق بطنھا بفخذیھا ولا ترفع عجیزتھا ولا تجافی کما یجافی الرجل‘‘یعنی جب عورت سجدہ کرے تو اس کو چاہیے اپنے پیٹ کو اپنی رانوں سے چمٹادے اور اپنی سرین سجدہ میں بلند نہ کرے اور اپنے ہاتھوں کو پہلوں سے جدا نہ کرے جیسے کہ مرد جداکرتے ہیں ۔  (مصنف ابن ابی شیبہ ،جلد1، صفحہ ،242مطبوعہ دار الکتب العلمیہ )

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے