عورت کا مسجد میں جماعت کے ساتھ تراویح کی نماز پڑھنا کیسا ہے؟

سوال: عورت کا مسجد میں جماعت کے ساتھ تراویح کی نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب: عورت کومسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے لئے آنے کی بھی اجازت نہیں ہےخواہ وہ کوئی بھی نماز ہو(یعنی فرض ہویانفل)،کیونکہ  ابتدا میں عورتوں کو مسجد میں آنے کی اجازت تھی پھرحضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فتنے اور فسادِ زمانہ کی وجہ سے عورتوں کومسجدمیں جانے سے روک دیاتھاجیسا کہ بخاری شریف کی حدیث مبارک میں ہے:حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں ا گرسرکار صلی اللہ علیہ وسلم اس حالت کو معلوم کرتے جو عورتوں نے نکالی ہے، تو بےشک انہیں مسجد جانے سے منع کر دیتے،جس طرح بنی اسرائیل کی عورتوں کو منع کردیا گیا تھا، (یحیی بن سعید کہتے ہیں) میں نے عمرۃسے کہاکیابنی اسرائیل کی عورتوںکومنع کردیاتھا؟بولیں ہاں۔(صحیح بخاری،ج1،ص120،قدیمی کتب خانہ،کراچی)

(دعوت اسلامی)

کمپنیوں کے شئیر خریدنا بیچنا کیسا ہے؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے