بھول کر قعدہ اولی پر سلام پھیردیا تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال:  مغرب کی نماز ميں  قعدہ اولی  ميں بھولے سے سلام پھير ديا تو کيا اب نماز دوبارہ پڑھنی ہو گی يا ايک رکعت ملا کر آخری ميں سجدہ سہو سے نماز درست  ہو جائے گی؟

 

جواب:   اگر  اس شخص نے سلام پھيرنے کے بعد کوئی منافی نماز کام مثلاً کھانا،پينا،کلام کرنا  يا مسجد سے باہر نکل جانا وغيرہ  نہيں کيا تھا کہ اسے ياد آ گيا کہ ميں نے دو سری رکعت پر سلام پھير ديا ہے تو ايک رکعت اور ملا کر آخر ميں سجدہ سہو کرنے سے اس کی نماز درست ہو جائے گی اور اگر منافی نماز کام کر ليا  اس کے بعدياد  آيا تو اب نماز دوبارہ پڑھنی ہو گی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے