سوال و جواب

اکیلے میں نعت شریف پڑھنا یا گنگنانا کیسا ہے ؟

سوال: اکیلے میں نعت شریف پڑھنا یا گنگنانا کیسا ہے ؟ جواب:اکیلے میں نعت شریف پڑھناشرعاجائزہے اور گنگنانے سے مرادبھی اگرپڑھناہی ہے اگرچہ آہستہ آوازسے ہوتوتب بھی شرعاً کوئی حرج نہیں۔ (دعوت اسلامی) صدقہ کی رقم کسی کو علاج کے لئے دئیے سکتے ہیں ؟

Read More »

سودا کرتے وقت درود پاک پڑھ سکتے ہیں ؟

سوال: سودا کرتے وقت  درود پاک پڑھ سکتے ہیں ؟ جواب: گاہک کو سودا دکھاتے وقت تاجر کا اس غرض سے دُرود شریف پڑھنا یا سبحان اﷲ کہنا کہ اس چیز کی عمدگی خریدار پر ظاہر کرے، ناجائز ہے،البتہ اگر پہلےسے ہی درود پاک پڑھ رہا تھا ،اس دوران گاہک …

Read More »

جہاں تک اذان کی آواز جائے وہاں کے لوگوں پر جماعت لازم ہے اس سے کیسی اذان مراد ہے؟

سوال: جہاں تک اذان کی آواز جائے وہاں کے لوگوں پر جماعت لازم ہے اس سے کیسی اذان مراد ہے؟ جواب: مسجد میں بغیر سپیکر پر دی جانے والی اذانِ فجر،شورو غل نہ ہونے کی صور ت  میں جہاں تک پہنچتی ہو، تو وہاں  کےعاقل،بالغ،غیرمریض مردپرمسجد کی پہلی جماعت واجب …

Read More »

بعض لوگ کہتے ہیں کہ ننگے سر وضو کرنے سےوضو نہیں ہوتا ،تو صحیح مسئلہ کیا ہے؟

سوال: بعض  لوگ کہتے ہیں کہ ننگے سر وضو کرنے سےوضو نہیں ہوتا ،تو صحیح مسئلہ کیا ہے؟ جواب:وضو کے لئے سر کاڈھانپنا ضروری نہیں ،ننگے سر وضو کرنے سے بھی وضو ہو جائے گا۔ (دعوت اسلامی) صدقہ کی رقم کسی کو علاج کے لئے دئیے سکتے ہیں ؟

Read More »

کسی مسلمان عالم سے یہ جملہ کہنا کہ” تمہیں دین و دنیا کی کوئی خبر نہیں” کیسا ہے؟

سوال: کسی مسلمان عالم سے یہ جملہ کہنا کہ” تمہیں دین و دنیا کی کوئی خبر نہیں” کیسا ہے؟ جواب:عام افراد میں سے کسی کاعالم کو کہنا کہ "تمہیں دین و دنیا کی کوئی خبر نہیں” عالم دین کی دل آزاری کرنا ہے اورمسلمان بھائی کی  دل آزاری کرنا سخت …

Read More »

میں نے زمین خریدی تھی کہ ضرورت پڑنے پر بیچ کر ، بیٹی کے اخراجات اس سے پورے کریں گے مثلاً پڑھائی یا شادی کے اخراجات وغیرہ پورے کریں گے ،کیا اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟

سوال: میں نے زمین خریدی تھی کہ ضرورت پڑنے پر  بیچ کر ، بیٹی کے اخراجات اس سے پورے کریں گے مثلاً پڑھائی یا شادی کے اخراجات  وغیرہ پورے کریں گے ،کیا اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟ جواب:دریافت کردہ صورت میں اس زمین پر زکوٰۃ  لازم نہیں ہوگی۔ (دعوت اسلامی) …

Read More »

اسلامی بہن ماہواری کے ایام میں مدنی قاعدہ پڑھ سکتی ہے؟

سوال: اسلامی بہن ماہواری کے ایام میں مدنی قاعدہ پڑھ سکتی ہے؟ جواب: ابتدائی تختیاں پڑھنے کی اجازت ہے وہ تختیاں جس میں مکمل قرآنی الفاظ موجود ہیں انہیں حیض کے ایام میں پڑھنے کی اجازت نہیں۔ (دعوت اسلامی) صدقہ کی رقم کسی کو علاج کے لئے دئیے سکتے ہیں …

Read More »

میّت کی تصویرکھینچنا کیسا ہے؟

سوال: میّت کی تصویرکھینچنا کیسا ہے؟ جواب: میّت کی تصویرکھینچنا جائزہے جبکہ دیکھنے سے بے جان معلوم ہوکیونکہ شریعت  میں ممانعت ذی روح کی تصویر کے بارے میں ہے،جبکہ میّت جوکہ دیکھنے سے بے جان معلوم ہو وہ ذی روح نہیں بلکہ غیر ذی روح کے حکم میں ہے ۔ …

Read More »