سورۃ ملک پڑھنے کی جو فضیلت ہے ،کیا یہ سننے والے کوبھی ملے گی؟

سوال: سورۃ ملک پڑھنے کی جو فضیلت ہے ،کیا یہ سننے والے کوبھی ملے گی؟

جواب:سورۃ ملک پڑھنے والے کو جو فضیلت احادیث میں بیان کی ہے ،سنے والے کوبھی وہی فضیلت حاصل ہو ،ایسی کوئی روایت نظر سے نہیں گزری،البتہ تلاوت قرآن پاک کا سننا بذات خود ایک نیک و فضیلت والا کام ہے جیسا کہ حدیث مبارک میں ہے کہ :جس نے قرآنِ کریم کی تلاوت سنی تو اس کے لیے ہر ہر حرف کے بدلے ایک نیکی لکھی جائے گی۔  (جمع الجوامع، حرف المیم، ۷/۲۴۵، حدیث:۲۲۷۶۰) اور ایک روایت میں ہے کہ اس ذات کی قسم جس کے قَبضۂ قدرت میں میری جان ہے! کتابُ اللہ کی ایک آیت سننا پہاڑ (جَبَلِ صَبِیْر) کی مثل صدقہ کرنے کے اجر سے زیادہ عظیم ہے۔ (جمع الجوامع، حرف الواو، ۸ / ۸۲، حدیث:۲۴۶۱۵)اور ایک روایت میں ہے کہ کان لگاکر قرآن سننے والے سے دنیا کی تکلیف دور کر دی جاتی ہے اور پڑھنے والے سے آخِرَت کی مُصِیْبَت۔ قرآن کی ایک آیت سننے والے کےلئے یہ سننا سونے کے پہاڑ سے بہتر ہے اور قرآن کی ایک آیت تِلاوت کرنے والے کے لئے یہ پڑھنا آسمان کے نیچے موجود تمام اشیاء سے بہتر ہے۔ (کنز العمال، کتاب الاذکار، ۱ / ۲۶۵، حدیث:۲۳۵۹)

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے