سوال: طواف اورعمرے میں کیافرق ہے جودنیاپر حیات ہے اُن کاطواف اورجودنیاسے رخصت ہوگئے ہیں اُن کے نام کاعمرہ ہوتاہے /عمرے میں 7 چکر کعبہ کے اوربعد میں صفااورمروہ کے 7 چکر /طواف میں خانہ کعبہ کے صرف سات چکرلگاتے ہیں؟ کیایہ دُرست ہے
جواب:زندہ یا مردہ کے ایصال ثواب کے لئے صرف طواف کرنا یا پورا عمرہ کرنا دونوں جائز ہیں،البتہ اگرعمرہ کرے گا تو عمرہ کو اس کے تمام لوازمات (مثلاً احرام ،طواف،سعی،حلق یا تقصیر )کے ساتھ اداکرنا ہوگااوراحرام کی تمام پابندیاں بھی لازم ہوں گی۔اگر کوئی صرف نفلی طواف کرتا ہے تو اس کے لئے سعی کرناضروری نہیں ۔