چھپکلی کو کیوں مارا جاتا ہے؟

سوال: چھپکلی کو کیوں مارا جاتا ہے؟

جواب: چھکلی کو اس وجہ سے مار اجاتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپکلی مارنے کا حکم دیا اور مارنے کی وجہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمائی  کہ ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام کے لیے کافروں نے جو آگ جلائی تھی اس میں چھپکلی   پھونکیں مارتی تھی۔اس حدیث مبارك  کی شرح کرتے ہوئے    مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ:جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو نمرودی آگ میں ڈالا گیا تو یہ مردود آگ سے میلوں دور بیٹھا ہوا آگ کی طرف پھونکیں مار رہا تھا کہ آگ تیز ہوکر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو تکلیف پہنچے،اگرچہ اس کی پھونک سے آگ  تیز نہ ہوگئی وہ تو گلزار کردی گئی مگر اس حرکت سے اس کی دل کی حالت معلوم ہوگئی کہ یہ دشمن خلیل ہے اس لیے اس کو مار دینے کا حکم دیا گیا۔اور ویسے حکمت اس کا زہریلا ہونا اور انسانوں کےلئے اس کے زہر کا سخت خطرناک ہونا ہے، اسی لئے سانپ کومارنے کابھی حکم ہے۔

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے